مہنگائی بے قابو، پیاز250، کوکنگ آئل ، مرغی کا گوشت 650 روپے کلو فروخت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقے تک کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔مہنگائی بے قابو ہوگئی ۔  نیا آلو 25 روپے ، پیاز 250 روپے ، ٹماٹر 240 روپے ، کدو 220 روپے ، مٹر 400 روپے ، ادرک 500 روپے ، دیسی لہسن 250 روپے اور چائنا لہسن 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ مرغی کا گوشت 620 روپے ، بغیر ہڈی بڑا گوشت 1800 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 3000 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔اعلیٰ کوالٹی کا کوکنگ آئل 650 روپے ، گھی 610 روپے اور درجہ اول کی چائے کی پتی 2300 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ دیگر سبزیوں میں ٹینڈے 240 روپے ، شملہ مرچ 300 روپے ، بھنڈی 200 روپے ، گاجر 180 روپے ، لیموں 300 روپے ، پھول گوبھی 200 روپے اور بند گوبھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔پھلوں کی قیمتیں بھی شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔

سیب 350 روپے ، امرود 300 روپے ، جاپانی پھل 250 روپے ، سندرخانی انگور 900 روپے ، ٹافی انگور 600 روپے اور انار 1000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ دال چنا 350 روپے ، ماش 480 روپے ، مونگ 360 روپے ، چنے 340 روپے ، بیسن 350 روپے ، مسور 350 روپے ، چاول 400 روپے اور لوبیا 500 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ سرخ مرچ کی قیمت 1000 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ۔روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء میں بسکٹ رول 50 روپے ، ڈبل روٹی 220 روپے پیکٹ، شیور انڈے 260 روپے درجن اور صابن 160 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو
خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں، ماضی سے سبق سیکھ چکے: عباس عراقچی
امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر