آسیان میں برانڈز کی قدر میں اضافے کے رجحانات تیزی سے تنوع پذیر

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 میں آسیان کے 500 بڑے برانڈز کی مجموعی مالیت 315.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
برطانیہ کی برانڈ ویلیوایشن سے متعلق مشاورتی کمپنی ’’برانڈ فنانس‘‘ کی رپورٹ میں اس علاقائی تنظیم میں برانڈز کی قدر میں اضافے کے متنوع ہوتے رجحانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینکاری کا شعبہ 105.9 ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ بدستور آسیان کا سب سے بڑا شعبہ ہے، جبکہ سیاحت اور تفریح سے وابستہ برانڈز بھی اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکاری بدستور خطے میں برانڈز کی مجموعی مالیت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ 2023 سے مسلسل زیر جائزہ 73 بینکوں کی مالیت میں مجموعی طور پر 26 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جو تجزیے میں شامل 378 برانڈز کی مجموعی مالیت میں ہونے والے اضافے کا تقریباً 60 فیصد ہے۔
دوسری جانب علاقائی سیاحت کی بحالی نے بھی برانڈز کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل زیر جائزہ برانڈز میں فضائی سفر کا شعبہ تیز ترین ترقی کرنے والا بڑا شعبہ رہا، جس کی مالیت میں 2023 کے بعد سے 67 فیصد اضافہ ہوا۔
برانڈ فنانس ایشیا پیسیفک کے منیجنگ ڈائریکٹر الیکس ہیگ نے کہا کہ چینی اور آسیان کی کمپنیاں ایک دوسرے کی منڈیوں میں کاروباری مواقع تلاش کر رہی ہیں، ایسے میں برانڈ کی مضبوط ساکھ مسابقت میں نمایاں فرق پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کمپنیاں جو اپنی ساکھ، صارفین کے ساتھ تعلقات اور مقامی منڈیوں سے مطابقت پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں، انہیں اپنی ملکی منڈیوں سے باہر بھی پائیدار کاروباری قدر پیدا کرنے کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔
1996 میں قائم ہونے والی برانڈ فنانس ہر سال 100 سے زائد رپورٹس شائع کرتی ہے، جن میں مختلف شعبوں اور ممالک کے برانڈز کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا: ٹرمپ
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج
کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکی صدر اور نیتن یاہو کا رابطہ، ایران کیخلاف جنگ، فوجی کارروائیوں پر گفتگو
خطے کے ممالک ایران کیخلاف جنگ کی حمایت نہ کریں، ماضی سے سبق سیکھ چکے: عباس عراقچی
امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر