کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کلی زرد کراس کے علاقے گدر سوراب میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔۔۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کلی زرد کراس گدر سوراب میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ،سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



