ضمانت کیلئے لڑکی اور جج کو پیسے دینے کے الزامات سامنے آئے:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ریپ کے ایک حالیہ مقدمے میں انکشاف ہوا  کہ ملزم کے امیر خاندان نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے بدلے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی۔ مریم نواز نے ایکس (X)پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ریپ کے ایک حالیہ مقدمے میں انکشاف ہوا کہ ملزم کے امیر خاندان نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کو الزامات واپس لینے کے بدلے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دینے کی پیشکش کی، حالانکہ اس کا بیان پہلے ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا جا چکا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ الزام بھی سامنے آیا کہ ملزم کو ضمانت دینے والے جج کو بھی رشوت دی گئی تھی، اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ انصاف کے نظام کی شفافیت اور دیانت داری پر انتہائی تشویشناک سوالات اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین کس طرح مالی دباؤ اور بااثر لوگوں کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا نشانہ بن سکتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں ایسے مقدمات پر گہری نظر رکھنا جاری رکھوں گی تاکہ کوئی بھی ریپسٹ یا مجرم محض دولت، اثر و رسوخ یا تعلقات کی بنیاد پر قانون کی گرفت سے بچ نہ سکے ، انصاف کبھی فروخت نہیں ہونا چاہیے اور قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہونا چاہیے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ امریکا، اسرائیل میں انتخابات ہونے کے بعد ایران پر بڑے حملے کر سکتے ہیں: امریکی جریدہ
فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسے گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر