پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کےد رمیان 2025 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، دونوں ملکوں کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں8 جنگیں رکوائیں، پھربھی مجھے نوبیل انعام نہیں ملا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پاکستان اوربھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اوربھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے، بھاری ٹیرف لگائیں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، جنگیں رکوانے کیلئے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا، ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے مارکو روبیو کو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کےخلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتاہے، امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکا آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے، آبنائے ہرمز سے آج جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل برآمد ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر