بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے جمعے کو بتایا کہ انہیں لاہور میں 27 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔بھارتی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھگونت مان نے کہا کہ کانفرنس کے منتظمین نے انہیں لاہور آنے کی دعوت دی ہے اور ان کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے مخصوص مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں بیرونِ ملک دوروں کے لیے درکار پابندیوں اور اجازت ناموں کا ذکر بھی کیا۔وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ عالمی پنجابی کانفرنس 27 نومبر کو لاہور میں ہو رہی ہے۔ منتظمین نے مجھے دعوت دی اور کہا کہ وہ میری میزبانی کریں گے۔ لیکن میں نے کہا کہ بھارتی حکومت مجھے فرانس اور جاپان جیسے ممالک جانے کی اجازت نہیں دیتی تو وہ مجھے پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟بھگونت مان نے کہا کہ ہمارا کلچر ایک ہے، ہمارے شاعر اور باقی لوگ لاہور جائیں گے میں بھی جانا چاہتا ہوں۔اس موقع پر بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اجازت ملے تو ہمیں بھی ساتھ لے جائیں۔جس پر وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہم سب کرتار پور جائیں۔



  تازہ ترین   
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر