کراچی:3 دہشت گرد گرفتار، تیار آئی ای ڈی، گرنیڈ، اسلحہ برآمد

کراچی (نیشنل ٹائمز)سی ٹی ڈی کراچی کی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائیاں یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر بلاک 7 اور گلبائی چوک پر کی گئیں۔ گرفتار ملزموں میں بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے 2 اور فتنہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد شامل ہے ، جن کے قبضے سے ایک تیار شدہ آئی ای ڈی، ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت رحیم، بالاچ بلوچ اور شاہ نور رحمن خان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دہشت گرد کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

ملزمان تیار شدہ آئی ای ڈی اور ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے شہر کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ دہشت گردوں نے افغانستان میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی، گرفتار دہشت گرد اپنی تنظیمی کمانڈر کے مسلسل رابطے میں تھے ۔دہشت گرد شاہ نور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے ۔ دہشت گرد اپنے تنظیمی کمانڈر کی ہدایت پر کراچی آیا تھا، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کی ریکی کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور معاونین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر