واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر بدنام کرنے پر صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ جنوبی فلوریڈا کے ایک گرجا گھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ میں مسلمانوں کو محض مذہب کی وجہ سے بدنام کرنے والوں سے تنگ آچکا ہوں ۔ انہوں نے قرآن مجید کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کرنے کا مقصد ایک دوسرے کو پہچاننا ہے ، نہ کہ حقیر سمجھنا ہے ۔ کلنٹن کے مطابق ہر مذہب میں برے عناصر موجود ہوتے ہیں اور سب انسان خامیوں کے حامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے 15 برس کی عمر میں قرآن مجید کی مکمل تعلیم حاصل کرلی تھی، مجھے اس نے بتایا تھا کہ قرآن اس بات کا درس دیتا ہے کہ اللہ تعالی نے انسانوں کو قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے ، کیونکہ ہر مذہب میں برے عناصر موجود ہوتے ہیں، ہم سب خامیوں کے حامل ہیں۔
بل کلنٹن کی مسلم مخالف بیانیے پر ٹرمپ پر کڑی تنقید



