کیف ،ماسکو(نیشنل ٹائمز)یوکرین پر روسی حملوں میں سات افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔یوکرینی حکام کے مطابق کیف، سومی، خارکیف، زاپوریزیا اور دونیتسک میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ہلاک ہونے والے 277 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ، جس کے تحت یوکرین کو 252 جبکہ روس کو 25 میتیں واپس مل گئیں۔یوکرین کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 5 ہزار 300 سے زائد افراد کی باقیات یوکرین واپس لائی جا چکی ہیں، جن میں بیشتر کی شناخت تاحال باقی ہے ۔
یوکرین پر روسی حملے ،7ہلاک،277فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ



