ایک شخص پر 100سے زائد مقدمات درج ہوجاتے ،ملک میں تماشا بنا ہوا :سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کے معاملے میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور تمام صوبوں کو 10 روز میں ان کے خلاف درج مقدمات کا مکمل ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے جمشید دستی کی ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے معاملہ تین رکنی بینچ کو بھجوانے یا دو رکنی بینچ میں سننے سے متعلق جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جمشید دستی کے خلاف صوبے میں 47 مقدمات درج ہیں ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔جمشید دستی کے وکیل دل محمد علیزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف ایف آئی اے میں بھی خفیہ مقدمات درج ہیں، جمشید دستی کے خلاف دو ہزار روپے کاموبائل فون چوری کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔

اس پر جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ ایک شخص کے خلاف مختلف صوبوں میں 100 سے زائد مقدمات درج ہو جاتے ہیں، یہاں بھینس چوری کے بھی مقدمات درج ہوتے ہیں،جمشید دستی پر انفیکشن پھیلانے کا مقدمہ بھی درج ہے ، کیا وہ بیماریاں پھیلاتے ہیں؟ انہوں نے کہا اتنے مقدمات درج کر دیئے جاتے ہیں کہ ایک شخص ساری زندگی انہیں بھگتتا رہے ، اس ملک میں تماشا بنا ہوا ہے ، ہم کس طرف جا رہے ہیں، اپنے نظام کا ہم خود مذاق بناتے ہیں۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ جب لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں تو مخالفین کی گرفتاری پر خوش ہوتے ہیں لیکن اپوزیشن میں آ کر عدالتوں کی طرف بھاگتے ہیں۔جمشید دستی نے عدالت کو بتایا کہ ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور انہوں نے عوام کے لیے آواز اٹھائی، جبکہ ان کی جماعت نے بھی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے ۔ اس پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے خلاف مقدمات دیکھ کر بھی لگتا ہے کہ آپ جہادی ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ آیا کیس دو رکنی بینچ سن سکتا ہے یا اسے تین رکنی بینچ کو بھجوایا جائے ۔ عدالت نے ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
ریاض کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا، سعودی فوجی اتحاد
امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر