سری لنکا:شمسی توانائی کی زائد پیداوار ملک بھر میں 6گھنٹے بجلی فراہمی معطل

کولمبو(نیشنل ٹائمز)سری لنکا میں ہفتے کو قومی بجلی کا نظام اچانک ٹرپ کر جانے کے باعث ملک بھر میں تقریباً چھ گھنٹے بجلیکی فراہمی معطل رہی۔ حکام کے مطابق بجلی کی بندش کی ممکنہ وجہ شمسی توانائی کی پیداوار کا بجلی کی طلب سے بڑھ جانا ہے۔

سرکاری بجلی اتھارٹی کے مطابق ملک میں دوپہر تقریباً 12 بجے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، جو شام ڈھلنے کے بعد مرحلہ وار بحال کی گئی۔ وزیر توانائی انورا کروناتیلاکا نے کہا کہ بڑے بریک ڈاؤن کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم انجینئرز کو شبہ ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کے دوران بجلی کی طلب کم ہونے اور شمسی توانائی کی پیداوار بڑھنے سے نظام میں عدم توازن پیدا ہوا۔حکام نے بجلی کا نظام مستحکم کرنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر شمسی پینل لگانے والے صارفین سے بار بار اپیل کی کہ وہ اپنے نظام عارضی طور پر بند کردیں۔ اس کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کرنے میں مدد ملی۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر