کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشتگرد گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی91 کارروائیاں کیں، جن میں 91 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور8 دہشت گردوں میں شہزاد اکبر، محمود علی وغیرہ شامل ہیں ، دہشت گردوں کا تعلق گوجرانوالہ ، بہاولپور ، چنیوٹ ، راولپنڈی ،بھکر ،سرگودھا سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد465 گرام، ڈیٹونیٹر3 سیفٹی فیوز وائر20 فٹ، ہینڈ گرنیڈ ، 2 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ ، میگزین، پرائمہ کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
فرانس میں مظاہرے، 5 لاکھ افراد شریک، لوٹ مار، ہنگامہ آرائی، 400 گرفتار
مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر