اسرائیل کی جانب سے آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کی جانب سے آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی ’ڈسکور ٹیک‘ نے آن لائن اشتہارات کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کی جاسوسی کی، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور ان کے آلات ہیک کرنے میں مدد فراہم کی۔ یہ انکشاف دو تحقیقی اداروں نے جمعرات کو کیا۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق ڈسکور ٹیک کی خدمات کے ذریعے اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی ’کینڈیرو‘ سمیت دیگر اسرائیلی نگرانی کرنے والی کمپنیوں کو گوگل، کامکاسٹ اور روسی کمپنی یانڈیکس سمیت مختلف اداروں کے اشتہاری پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوئی۔کینیڈا کے سائبر نگرانی کے ادارے سٹیزن لیب اور نیویارک کی اشتہاری سکیورٹی فرم کنفائنٹ کی الگ الگ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن اشتہارات کا کاروبار، جو طویل عرصے سے صارفین کی رازداری کے حوالے سے خدشات کا باعث رہا ہے، بڑے پیمانے پر جاسوسی کی مہم چلانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔سٹیزن لیب کے سینیئر محقق وولفی کرسٹل نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن اشتہارات کا موجودہ نظام سکیورٹی کے لیے ایک بنیادی نوعیت کا خطرہ ہے، جو ریاستوں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور ہر دوسرے فریق کو متاثر کرتا ہے۔سٹیزن لیب کے مطابق ڈسکور ٹیک کے آن لائن اشتہارات، جن میں اکثر موبائل فون اور ایئربڈز جیسی عام مصنوعات کے اشتہارات شامل ہوتے تھے، مختلف شراکت داروں کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور 75 ہزار ایپس تک پہنچے۔محققین کے مطابق نقصان دہ اشتہارات والی ویب سائٹس پر جانے یا ایسی ایپس استعمال کرنے والے افراد کی شناخت کرکے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکتی تھی۔ بعض صورتوں میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے فون نمبرز حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جاتی تھی۔ جاسوسی کے لیے صرف اتنا کافی تھا کہ متعلقہ ویب سائٹ پر اشتہار لوڈ ہو جائے۔دونوں تحقیقی اداروں کا کہنا ہے کہ بعض اشتہارات صارفین کے آلات میں کینڈیرو کا اسپائی ویئر نصب کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ تاہم کنفائنٹ کے مطابق کینڈیرو سے منسلک اشتہارات ڈسکور ٹیک کے مجموعی اشتہارات کا بہت معمولی حصہ تھے۔واضح رہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی کینڈیرو کو امریکی حکومت نے 2021 میں بلیک لسٹ کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا
پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر