لائیو سٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا آغاز،مریم نواز کا ڈیجیٹل افتتاح

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے لائیوسٹاک کارڈ کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کارڈ استعمال کرکے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ پہلے مرحلے میں قرضوں کی واپسی کی شرح  96 فیصد ہونے پر وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کیا۔وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ نے بریفنگ میں بتایا کہ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو ہر مویشی کے لیے 27 ہزار روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔ لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت دو سال میں 6 لاکھ مویشیوں کو متوازن خوراک فراہم کرکے گوشت کی پیداوار بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس مرحلے میں فارمرز کو مجموعی طور پر 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے ۔

فارمرز صرف اصل رقم واپس کریں گے جبکہ سود پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ لائیوسٹاک کنیکٹ پورٹل کے ذریعے 23 ہزار فارمرز کو گوشت برآمد کرنے والے اداروں سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب نے گوشت کی برآمدات کے لیے آٹھ بڑے برآمد کنندگان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ پامکو کے ذریعے چین، سعودی عرب، خلیجی ممالک، آذربائیجان، ازبکستان اور یورپی منڈیوں میں گوشت کی برآمد کے لیے بھی معاہدے کیے گئے ہیں، پہلی مرتبہ لائیوسٹاک کارڈ کی بدولت خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے بڑھ کر 1107 ہوگئی ہے ، جبکہ صوبے سے جانوروں کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لائیوسٹاک کارڈ کے باعث ایک سال میں پنجاب سے گوشت کی برآمدات میں 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 312 فارمرز کے لیے لائیوسٹاک کارڈ تیار کیے گئے ، جبکہ 1739 فارمرز نے 70 ہزار سے زائد لین دین کیے ۔ لائیوسٹاک فارمرز کی رہنمائی کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہیلپ لائن 080009211 بھی قائم کر دی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر