آئینی عدالت:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ مرکزی اپیل زیر سماعت ہو تو سزا معطلی کے بجائے جلد فیصلے کو ترجیح دی جائے ، جب کسی مقدمے کی مرکزی اپیل پہلے سماعت کیلئے مقرر ہو تو سزا معطلی کے معاملے پر متوازی طور پر غور کرنے کے بجائے مرکزی اپیل کا جلد فیصلہ کرنا زیادہ مناسب راستہ ہے ۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مرکزی اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو سماعت کا مناسب موقع فراہم کرے گی اور غیر ضروری التوا کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ عدالت نے اپیل دائر کرنے میں 61 روز کی تاخیر معاف کرتے ہوئے قرار دیا کہ اڈیالہ جیل میں قید ہونے سے متعلق بشریٰ بی بی کی وضاحت تاخیر معاف کرنے کیلئے کافی ہے ۔ فیصلے کے مطابق بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 30 اپریل 2026 کا حکم وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے ذریعے احتساب عدالت کی 17 جنوری 2025 کو سنائی گئی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔ آئینی عدالت نے قرار دیا کہ محض مرکزی اپیل میں وسیع ریکارڈ اور تفصیلی دلائل کی ضرورت سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنے کے حکم میں مداخلت کیلئے کافی جواز نہیں۔ وکیل کو مرکزی اپیل کی سماعت میں مکمل معاونت کرنی چاہیے ، نیب بھی غیر ضروری التوا طلب کیے بغیر اپنے دلائل پیش کرے ۔



  تازہ ترین   
پارلیمنٹ نے کثرتِ رائے سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر