بارش اوربرفباری، بابوسرٹاپ ٹریفک کیلئے عارضی بند

 لاہور، پشاور ،ایبٹ آباد (نیشنل ٹائمز)پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش،جڑواں شہروں میں سیاہ بادل اوربونداباندی ،بابوسرٹاپ ،نانگاپربت اوربھٹوگاہ ٹاپ پربرفباری سے سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں،گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف اضلاع نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان ،صوابی ،بونیر ،سوات اور ہزارہ ڈویژن میں ایک روز قبل شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،پشاور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،ہزارہ ڈویژن میں بارش سے سرد موسم شروع ہو گیا ،خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں ضلع دیامر کے مشہور سیاحتی مقامات بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بھٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے ، شدید برفباری کے باعث شاہراہِ بابوسر کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج بالائی اضلاع چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مری، گلیات، وادی نیلم، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ دوسری طرف لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی تعداد 199ریکارڈ کی گئی ،سی ای آر پی آفس گلبرگ میں اے کیو آئی 300 ریکارڈ کیا گیا ، کاہنہ نو میں 244، برکی روڈ 224، ماڈل ٹاؤن میں 220 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ 



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر