اسرائیل کیخلاف لندن، برلن ،ڈبلن میں ہزاروں افراد کے مظاہرے

لندن،برلن ،ڈبلن(نیشنل ٹائمز)حماس کے 7 اکتوبر2023 کے حملے کے تین سال مکمل ہونے کے بعد ہفتے کولندن، برلن اور ڈبلن میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کیخلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے اور غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔لندنمیں کئی ہزار مظاہرین نے برطانوی پارلیمنٹ کے قریب مارچ کیا۔ ان کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز تھے جن پر ’’نسل کشی بند کرو‘‘ اور ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے درج تھے ۔فلسطین سولیڈیریٹی کمپین کی ڈائریکٹر ایمی شالان نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد پر مغربی ممالک کی پابندیاں ناکافی ہیں ،لندن پولیس نے بتایا کہ 20 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔اسرائیل کے حامی یہودی تنظیم ’’اسٹاپ دی ہیٹ یو کے ــ‘‘نے جوابی مظاہرہ بھی کیا۔برلن میں پولیس کے مطابق’’یونائیٹڈ فار فلسطین‘‘ کے زیرِ اہتمام مارچ میں تقریباً ساڑھے 3ہزار افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین نے اسرائیل کو جرمنی کی جانب سے اسلحے کی فراہمی اور فوجی معاونت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ڈبلن میں بھی آئرش فلسطین سولیڈیریٹی کمپین کے زیرِ اہتمام مارچ کیا گیا۔ادھر غزہ میں جنگ بندی کو ایک سال مکمل ہوگیا، تاہم معاہدے کے بیشتر اہم وعدے تاحال پورے نہیں ہوسکے ۔ ٹرمپ نے 10 اکتوبر 2025 کو جنگ ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تعمیر نو کیلئے اربوں ڈالر کے وعدوں کے باوجود عملی کام شروع نہیں ہوسکا۔غزہ میں جنگ بندی کے باوجود خوراک کی شدید قلت برقرار ہے ۔فلسطینی صدر محمود عباس نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 11 ستمبر 2027 کو بیک وقت کرانے کا صدارتی فرمان جاری کر دیا۔اس سے قبل پارلیمانی انتخابات رواں سال 28 نومبر کو شیڈول تھے ، جبکہ صدارتی انتخابات 2027 کے اوائل میں متوقع تھے۔ 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر