صدر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون رابطہ، یوکرین بحران اور توانائی کی فراہمی پر تبادلہ خیال

ماسکو/واشنگٹن (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں یوکرین بحران کے حل کے امکانات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
کریملن کے مطابق عالمی توانائی کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے روس نے امریکی اور عالمی منڈیوں کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعادہ کیا۔
پوتن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سے پوری عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
بات چیت میں ایران کی صورت حال اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں صدور کے درمیان براہ راست رابطے برقرار رکھنے اور اپنی اپنی حکومتوں، انٹیلی جنس اداروں اور دیگر محکموں کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی۔
ٹرمپ نے لکھا کہ میں نے ابھی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ انتہائی کامیاب بات چیت کی ہے۔ اس دوران اتفاق کیا گیا کہ روس فوری طور پر امریکی اور عالمی منڈیوں کے لئے 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا، نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن اور اس کے فوراً بعد 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈیزل ریفائنریوں کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے روس مختصر مدت میں مزید 30لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔
ٹرمپ نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈیزل فراہمی سے عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی لانے میں مدد ملے گی۔
ٹیلی فونک رابطے کے بعد روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ روس مقررہ وقت سے پہلے ڈیزل کی برآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنا شروع کر دے گا۔
نوواک نے کہا کہ روس امریکی منڈی اور دیگر شراکت داروں کو مزید ڈیزل فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر