چین اور یورپی یونین دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم رکھنے پر متفق، اگلی ملاقات مارچ 2027میں ہوگی

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی یونین (ای یو) نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم اور مزید متوازن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشاورت کے تحت اگلی ملاقات مارچ 2027 میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروش سیفکووچ نے جمعرات اور جمعہ کو بیجنگ میں چین اور یورپی یونین کے تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی طریقہ کار کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
وزارت کے مطابق دونوں فریقوں نے اجلاس میں عملی اور مفید بات چیت کی اور متعدد امور پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں 16 نکات پر مشتمل اتفاق رائے ہوا، جن میں تجارت اور سرمایہ کاری میں توازن، برآمدی شرائط، تخلیقی ملکیتی حقوق اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات شامل ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے تحت بعض اشیاء پر محصولات کم کرنے کے امکان کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا۔
چین اور یورپی یونین نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں کی تجارت کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا۔ وزارت کے مطابق دونوں فریق یورپی یونین میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات کے معاملے میں کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں سے متعلق رضاکارانہ وعدوں اور ان کے جائزوں سے متعلقہ کارروائی بھی جاری رکھیں گے۔
دونوں فریقوں نے یورپی یونین کے غیر ملکی سبسڈی سے متعلق ضابطے پر تکنیکی بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزارت کے مطابق چین نے ’’گرین چینل‘‘ نظام کے ذریعے یورپی یونین کے لئے نایاب ارضیاتی عناصر اور دائمی مقناطیسوں کی برآمدی لائسنس کی درخواستوں پر کارروائی میں سہولت فراہم کرنے کا عمل جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک دوہرے استعمال کی اشیاء کے شعبے میں چین سے متعلق اہم لائسنسنگ معاملات حل کرنے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔
دونوں فریقوں نے اپنی اپنی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاری میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے اور مستقبل پر مبنی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت نے کہا کہ اہم تجارتی شراکت دار ہونے کے ناطے چین اور یورپی یونین نے عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے تحت اپنے اختلافات مناسب انداز میں حل کرنے، دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم رکھنے اور انہیں مزید متوازن بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارت کے مطابق دونوں فریقوں نے مشاورتی طریقہ کار کا تیسرا اجلاس اگلے سال مارچ میں منعقد کرنے اور اس دوران قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں جنوری میں وزارتی سطح پر ویڈیو کانفرنس بھی ہوگی۔
وزارت نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے دوسرے اجلاس کو چین اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک نئی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے اپنی متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ امور پر مزید پیش رفت کریں، متفقہ فیصلوں پر جلد عملدرآمد یقینی بنائیں اور چین۔یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی طریقہ کار کے تیسرے اجلاس کی تیاری کریں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر