ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے ، پائلٹ سمیت 3 افراد جاں بحق

ریاض ، اسلام آباد،عمان(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پریمن کے حوثی باغیوں کے دو حملوں میں ایک پائلٹ سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، کروز میزائل سے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور گراؤنڈ پر کھڑے سعودیہ ایئرلائنز کے طیارے کو نشانہ بنایا گیا ۔سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے )نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں کے نتیجہ میں پائلٹ کیپٹن حمود علی الکلثمی سمیت 3 سعودی شہری جاں بحق ، متعدد شہر ی اور مقامی رہائشی معمولی اور شدید زخمی ہوئے ، واقعات کے پیش آتے ہی ہنگامی امدادی ٹیموں اور متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کی، زخمیوں کو فوری طور پر ضروری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جی اے سی اے کا کہنا ہے کہ اتھارٹی، تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطے میں ہیں، ایئرپورٹ پر تمام آپریشنل سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں اور فضائی آمدورفت معمول پر آ گئی ہے ۔دوسری طرف سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے سمیت متعدد عالمی ایئرلائنز نے ریاض کیلئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں ۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے )نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کیلئے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ، تاہم پی آئی اے نے صرف ریاض کیلئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔ادھر اردن میں امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب اور حوثی ملیشیا کے درمیان تنازع شدت اختیار کرنے کے تناظر میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔امریکی سفارتخانے کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث پروازیں منسوخ ہونے اور فضائی حدود بند ہونے کا خدشہ ہے ، امریکی شہری ممکنہ سفری رکاوٹوں کے حوالے سے احتیاط برتیں،ایران اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ امریکی کاروباری اداروں اور امریکا سے وابستہ مقامات کو بھی ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔ اردن میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات کو سنجیدگی سے لیں۔ 



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر