مریم نواز کی ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنیکی منظوری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سے متعلق اہم اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کئے گئے ، مریم نواز نے ہر ڈسٹرکٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا ریسورس پلان طلب کر تے ہوئے مزید 20اضلاع میں پی ایچ اے کے قیام کیلئے جنوری 2027کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 10اضلاع میں پی ایچ اے فعال ہے ،11اضلاع میں بھی نئی پی ایچ اے قائم کر دی گئی،دوسرے فیز میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ اجلاس میں پی ایچ ایز کیلئے 2820ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی، ہر ضلع میں ایم ڈی، ڈائریکٹر اور ٹیکنیکل سٹاف بھی بھرتی کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے زیرا نتظام ہر ضلع میں سستے پودے فراہم کرنے کیلئے ان ہاؤس نرسریبھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم کے مطابق پھولدار پودے اگانے کیلئے ماہانہ پلان مرتب کرنے کا حکم دیا اور پی ایچ اے فوڈ کورٹ کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پی ایچ اے سٹاف اور گاڑیوں کی یکساں برانڈنگ متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سی کیٹیگری کے تمام پارک بحال کر دئیے گئے ،صوبہ بھر میں میری گولڈ کی تینوں اقسام کے رنگا رنگ پھول اگائے جارہے ہیں،گھروں میں کام کرنے والے پی ایچ اے سٹاف کی آفس واپسی کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں،صوبہ بھر کے ہر شہر میں یکساں ڈیزائن کے پلانٹر اور گملے رکھے جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گاؤں کودرختوں پودوں سے سجا اور پھولوں سے مہکتا دیکھنا چاہتی ہوں، شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ،درخت لگانا موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤکا ذریعہ بھی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہر تحصیل، شہر اور گاؤں کی سطح تک مرحلہ وار شجرکاری اور پھولدار پودے اگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے لاہور کے شاہی قلعہ میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ترجمان حکومت کے مطابق اس موقع پر مزدوروں کی فلاح و بہبود، لیبر قوانین میں اصلاحات سمیت باہمی تعاون کے مختلف امور پر بات کی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزرا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ عشائیے میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، صوبائی وزرا میاں محمد منشا، عاشق حسین کرمانی اور کاظم علی پیرزادہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔آئی ایل او وفد نے شاہی قلعہ کا دورہ بھی کیا ۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مریم اورنگزیب نے وفد کو لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی کیلئے جاری منصوبوں سے آگاہ کرتے بتایا کہ حکومت پنجاب تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اسے آئندہ نسلوں کے لیے برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ سینئر وزیر نے وفد کو پنجاب میں لیبر قوانین میں اصلاحات اور صنعتی کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور آئی ایل او کے درمیان چائلڈ لیبر کے خاتمے ، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر مریم اورنگزیب نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور تاریخی ورثے کی بحالی سے متعلق کتاب پیش کی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر