مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے گا:بلاول بھٹو

کراچی(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے گورنر راج لگوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو گورنر راج لگے گا۔ بلدیہ ٹاؤن میں سپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دن قبل وفاقی حکومت کے پی میں گورنر راج لگانے کے لیے تیار تھی، ہماری تجویز تھی کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا آپشن قانونی ہے مگر یہ ایک ایٹم بم ہے یہ آخری آپشن ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا زرداری صاحب 14 سال جیلوں میں رہے ، اگر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے واقعی مخلص اور سچے ہیں تو انتہاپسندی کی سیاست چھوڑ دیں، اگر پی ٹی آئی اسی طرح انتہاپسندی کی سیاست کرتی رہی تو خان صاحب زرداری صاحب کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گے ، کے پی میں آج جو حالات ہیں اس کے ذمہ دار سہیل آفریدی ہیں ،وزیراعلیٰ کی وجہ سے صوبے کے حالات ایسے ہیں کہ وہاں ایمرجنسی لگ جائے ۔بلاول نے کہا انتہاپسندی کی سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی کا آپس میں بھی اور عدالت میں بھی جھگڑا ہے ، انتہا پسندی کی سیاست جاری رہی تو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بھی نہیں رہے گی، ایسا لگتا ہے وزیراعلیٰ خود چاہتے ہیں کے پی میں گورنر راج لگے ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں فضل الرحمن کی شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہوں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا اگر پیپلزپارٹی بھی تحریک انصاف کی طرح سیاست کرتی تو جلد بازی میں فیصلے کیے جا سکتے تھے ،اپوزیشن جماعتوں کا وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدہ ہو چکا تھا اور پارلیمان میں انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

وہ چاہتے ہیں ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں،اگر تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کی کمیٹی میں نہیں بیٹھے گی تو آنے والے انتخابات میں دھاندلی روکنے کے لیے اپنا کردار کیسے ادا کرے گی؟ ۔انہوں نے کہا بلتستان والے صوبہ بنانے کی بات کرتے ہیں یہ ان کا حق ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، جہاں عوام کی رائے ہے اور وہ چاہتے ہیں صوبہ بننا چاہیے تو وہاں صوبہ ضروری ہے ، گلگت بلتستان میں صوبہ بنانے سے متعلق اتفاق رائے موجود ہے ، لاڑکانہ سے لے کر کراچی تک بلدیاتی نظام میرا ہے ،جہاں عوام چاہتے ہیں وہاں کل نہیں آج صوبے بننے چاہئیں، مصطفی کمال صاحب اور محسن نقوی صاحب اور بزنس کمیونٹی کو بولیں روڈ شو کریں، آئیں لیاری، سانگھڑ جائیں ، لاڑکانہ جائیں ، سجاول جائیں اور وہاں کے عوام سے پوچھیں کیا صوبہ بننا چاہیے ؟۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے ، غربت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ ورلڈ بینک کہہ رہا ہے پورے خطے کا بوجھ یہ ملک اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بعض سیاسی قوتیں کراچی کے نوجوانوں کو کرمنل بنانا چاہتی ہیں، لیکن پیپلزپارٹی نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم دیکھنا چاہتی ہے ، پیپلزپارٹی منفی سیاست کے بجائے مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے جبکہ بعض دوسری جماعتیں انتہا پسندی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہیں،کراچی نے بہت لاشیں اٹھائی ہیں اور بڑی قربانیوں کے بعد یہاں امن بحال کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کراچی کو آج بوری بند لاشوں کا شہر نہیں کہا جاتا، ماضی میں شہر میں دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کرنے والوں کی سیاست سب کے سامنے ہے جبکہ کراچی کے دعویداروں نے بھائی کو بھائی سے لڑایا،کراچی میں رہنے والے خود فیصلہ کریں گے کہ شہر میں کس کو رہنا چاہیے اور کس کو نہیں۔ ان کا کہنا تھا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے کافی بحران پیدا ہوا ہے ، وفاقی حکومت کو مہنگائی پر توجہ دینی چاہیے لیکن وہ اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں تک پہنچے ہیں،میری خواہش ہے عوام کو ریلیف ملے اور حکومت مہنگائی سمیت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے ۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر