محض شک یا الزام پر بلیک لسٹ کرکے کاروبار بند نہیں کیا جاسکتا:لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد اجمل زاہد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ٹیکسٹائل ملز کی بلیک لسٹنگ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے سیلز ٹیکس نمبر اور رجسٹریشن فوری بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایف بی  آر کی اپیل خارج کرتے ہوئے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ کسی کو سنے بغیر اس کا سیلز ٹیکس نمبر بند کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے ، محض شک یا الزام کی بنیاد پر کسی شہری یا ادارے کو بلیک لسٹ کرکے اس کا کاروبار بند نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ ٹیکس فراڈ کا الزام ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد ضروری ہیں اور ٹیکس حکام قانون کے پابند ہیں، انہیں من مانے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس نمبر معطل ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کسی کاروبار کو بلیک لسٹ کردیا جائے ، آئین ہر شہری کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروبار کرنے کی ضمانت دیتا ہے ، محض الزامات کی بنیاد پر کسی شہری یا ادارے کے کاروباری حقوق متاثر نہیں کئے جا سکتے ۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ انصاف کے حصول کیلئے اپیلٹ ٹربیونل میں نئے قانونی نکات اٹھانا قانونی عمل ہے ۔ ہائیکورٹ اپیل کی سماعت کے دوران قانونی نکات کا جائزہ لے سکتی ہے تاہم حقائق کا ازسرنو جائزہ نہیں لیا جاتا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا:عطا اللہ تارڑ
شہباز شریف کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملاقات کی دعوت دیدی
بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری
پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر