لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی رائل نیوی کے 24 سالہ حاضر سروس اہلکار ٹیڈی ینگ کو غیر ملکی طاقت کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کی سازش کے الزام میں عدالت میں پیش کردیا گیا۔
استغاثہ کے مطابق ینگ نے بحری جہاز پر تعیناتی کے دوران اپنی سکیورٹی کلیئرنس کا مبینہ غلط استعمال کرتے ہوئے خفیہ دفاعی اور انٹیلی جنس معلومات تک رسائی حاصل کی اور انہیں غیر ملکی طاقت کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ غیر ملکی طاقت کا تعلق روس سے ہے ۔ ینگ کو انسداد دہشت گردی پولیس نے منگل کو بیڈفورڈ شائر میں اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، جبکہ آئندہ سماعت 16 اکتوبر کو اولڈ بیلی عدالت میں ہوگی۔



