کراچی(نیشنل ٹائمز)میر رضا کیس میں جائے وقوعہ کے قریب مسجد خضرا کے سی سی ٹی وی کیمرے کی 5 گھنٹے کی فوٹیج غائب ہونے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا، کے الیکٹرک نے مسجد خضرا کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی تصدیق کردی۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم میر رضا کیس کے جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کے اہل خانہ کی جانب سے کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری حکم نامے میں قرار دیا کہ کمیشن سندھ حکومت کی درخواست پر قائم کیا گیا ہے ، اس لیے کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی سندھ حکومت ہی کرے گی۔
میر رضا کیس : فوٹیج غائب ہونے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا



