کرک ، دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایس ایچ او ،گن مین شہید

پشاور(نیشنل ٹائمز)کرک میں پولیس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ اور گن مین شہیدہوگئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بانڈہ پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران نیو کڑپہ کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،ایس ایچ او داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کرک کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزیدموثر بنائی جائیں گی۔ 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر