پنجاب کیلئے عالمی اعزاز پر خوش ہونا چاہیے :عظمیٰ بخاری

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کٹے اور وچھوں پر ایوارڈ نہیں ملا، پاکستان کو عالمی اعزاز ملنے پر فخر ہونا چاہیے ۔ پنجاب کے منصوبے کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کیا، اس سے قبل یہ ایوارڈ کسی کو نہیں ملا۔ دوسری مرتبہ نومئی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو 14 سال سے دھرنوں پر لگے ہوئے ہیں انہیں اب کوئی فیض نہیں ملنا۔ ‘اپنی چھت اپنا گھر’ وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، پانچ سال میں 10 لاکھ گھر بنانے  کا ہدف ہے ۔ 2 لاکھ 30 ہزار لوگوں کو اپنی چھت ملی، بلاسود قرضوں کے ذریعے عام آدمی کو بااختیار بنایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں وزیر ہاؤسنگ بلال یا سین کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مستحق  خاندانوں کو صرف مالی مدد نہیں بلکہ اپنی چھت اور باعزت زندگی کا موقع مل رہا ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی کا کام مکمل خبر عوام تک پہنچانا ہے ، کسی کی تضحیک کرکے یا حقائق کو نظرانداز کرکے خبر بنانا صحافت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہر اقدام اور بیان کی جواب دہ ہیں اور کسی کے خلاف ذاتی مہم چلانا ان کا طریقہ نہیں۔ پاکستان اور پنجاب کو ملنے والے عالمی اعزاز پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر خوش ہونا چاہیے ۔ 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر