اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل اور اغواء کے کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس شاہ رخ ارجمند کے جاری تحریری حکم میں عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ ماہ نور شاہد کی ضمانت منظور کی اور کہاکہ ملزمہ کا نام ابتدائی ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا بعد میں ضمنی بیان کے ذریعے نامزد کیا گیا، خاتون ملزمہ کو ضمانت دینا قانون کا قاعدہ ہے۔ ، ملزمہ کا قتل میں براہِ راست اور مخصوص کردار سامنے نہیں آیا۔



