10لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں مگر معاشی رکاوٹیں حائل:مریم نواز:عمانی وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں عمانی وزیربرائے ہاؤسنگ ، اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ عمانی وزیر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ایو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ عمانی وزیر ہاؤسنگ ، اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان الشویلی کا پنجاب کے اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے لینڈ مارک ہاؤسنگ پراجیکٹ‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’کی غیرمعمولی پذیرائی پر شکریہ اداکیا۔ملاقات میں اربن پلاننگ و ڈیولپمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عمانی وفد کو پنجاب کے ‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور سوالات کے جواب دئیے ۔ وزیراعلیٰ نے ‘‘اپنا کھیت،اپنا روزگار’’،‘‘اپنی زمین، اپنا گھر’’اور‘‘اپنی چھت،محفوظ چھت’’پراجیکٹس کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ صرف 18ماہ میں ‘‘اپنی چھت،اپنا گھر’’ کیلئے گھر بنانے کے لئے 2لاکھ سے زائدافراد کو لون کا اجرا غیرمعمولی امر ہے ۔اپنی چھت،اپنا گھر کے لئے 260ارب روپے کے بلاسود قرضے نہ صرف جاری ہوئے بلکہ اقساط کی وصولی بھی شروع ہو گئی۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں ، میرٹ اور شفافیت اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی انفرادیت ہے ،بلاسود لون کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت 10لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں مگر معاشی رکاوٹیں حا ئل ہیں۔5سال میں کم آمدن والے لوگوں کے لئے 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کریں گے ۔ اپنی چھت،اپنا گھرپراجیکٹ میں صرف14ہزار روپے کی آسان قسط کی وجہ سے ریکوری ریٹ99فیصد سے زیادہ ہے ۔ پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا گیا،ڈیٹا کی مدد سے گھر وں کی ضرورت کا تعین کیا جاتا ہے ۔اپنی چھت،اپنا گھرکے ہر مکان میں دل کو چھو لینے والی کہانی پائی جاتی ہے ۔عمانی وزیر ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی کمیونٹی قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ عمان ہر پاکستانی کی طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دوسرے گھر کی طرح مانند ہے ۔عمان میں ہاؤسنگ لون کے دو ماڈل ہیں،ہزار ڈالر سے کم آمدن پر ہاؤسنگ گرانٹ دی جاتی ہے ۔عمان ہاؤسنگ بینک کے ذریعے لون دئیے جاتے ہیں لیکن اپنی چھت،اپنا گھربلا سود ہونے کی وجہ سے زیادہ بہتر پراجیکٹ ہے ۔پاکستانی کمپنیاں مسقط کے رئیل ا سٹیٹ کاروبار میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اورکہا کہ افواج پاکستان ہر محاذ پر دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے ۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر