روسی ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں سے پٹرول مہنگا ہوا : ٹرمپ

واشنگٹن،کیف(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے ملک میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار یوکرین کے روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں کو قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں، کیونکہ بڑی مقدار میں تیل روزانہ مارکیٹ میں آ رہا ہے ۔ ان کے مطابق روس میں آئل ریفائنریوں کو یوکرینی حملوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے زیرانتظام ریاستوں میں بعض آئل ریفائنریوں کی بندش کو بھی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا۔

یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی گائیڈڈ بم حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ،3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حملوں میں کم از کم 3 گائیڈڈ بم استعمال کیے گئے ، جن میں ایک بلند عمارت اور صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے اور 2022 میں روسی حملے کے بعد سے مسلسل بمباری کی زد میں ہے ۔یوکرین نے روس کے تیز رفتار جیٹ انجن والے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹک گنیں استعمال کرنا شروع کردی ہیں۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق کیف کے پلوں پر روبوٹک برج نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے روسی ڈرونز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر