اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں:بلاول

تھرپارکر(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو تبدیلی تھر میں دیکھی ہے وہ پورے پاکستان میں نظر نہیں آتی، سسٹم اور اسلام آباد ناکام ہو چکا ہے تو اسے تھرپارکر والوں کے حوالے کر دیں ،ہم اسلام آباد کے بچوں کو ٹاپ کرادیں گے ، ہسپتال بہتر کرا دیں گے ، ہم بتائیں گے تھر کے بچے اور لوگ کیا کیا کر سکتے ہیں، نئے صوبے بنانے کی منطق سمجھ نہیں آئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں تھرکول بلاک ٹو کے توسیعی منصوبے فیز تھری کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو تھر کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پورا پاکستان حیران ہے تھر کہاں پہنچ گیا، سیاسی یتیموں کی جماعت کراچی میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرتی ہے ،ایم ڈی کیٹ میں روایت بن گئی کہ تھر کول کے بچے ٹاپ کر رہے ہیں ، انہیں مبارکباد دینے کے بجائے نفرت کی سیاست کی جاتی ہے ،تھر پارکر ملک کے سسٹم،آئین اور 18ویں ترمیم کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ صیہونیت کی سیاست سندھ میں لانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، تھر ترقی کرتا رہے گا، ہم چاہتے ہیں اسلام آباد بھی تھرپارکر کی طرح ترقی کرے ، اسلام آباد کے ماہرین کہتے تھے تھرکا کوئلہ بے کار ہے ، اس میں سرمایہ کاری بے کارہے ، تھر بلاک ٹو میں 600 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی، اب 2ہزار میگا واٹ پیدا کی جا رہی ہے ،تھر میں ہر لحاظ سے ترقی ہوئی ، 1.6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ تھر کوئلے کی وجہ سے بچا رہے ہیں، دنیا میں فرٹیلائزر کا بحران ہے ، تھر کے کوئلے سے یہ منصوبہ تیزی سے مکمل کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر