گورنر راج یا ایمرجنسی قبول نہیں،حکومت،اپوزیشن پھر مذاکرات کریں:حافظ نعیم

کراچی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم وعدہ پورا کریں ورنہ ملتان سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کردیں گے ،گورنر راج یا ایمرجنسی قبول نہیں،حکومت، اپوزیشن پھر مذاکرات کریں، ادارہ نورحق میں موجودہ عالمی و ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں کل غزہ مارچ منعقد کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہم ایک دن کے لیے بھی اسلام آباد مارچ کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے ، اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی کے نام پر عائد بھتہ ٹیکس ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی اپنا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرے گی، ہمارا پورا پروگرام تیار ہے ، صرف اعلان کرنا باقی ہے ،7 اکتوبر کے بعد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن، خصوصاً پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوتے ہوتے ناکام ہوگئے ،گورنر راج یا ایمرجنسی کسی صورت قابل قبول نہیں، اگر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں تو دوبارہ ہونے چاہئیں،پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے ، انسانی بنیادوں پر پی ٹی آئی کی تمام خواتین اور علیل بزرگ رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے ، جبکہ حکومت عمران خان کو ہسپتال تک رسائی، ملاقاتوں سمیت پی ٹی آئی کے آئین و قانون کے مطابق تمام جائز مطالبات تسلیم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا پٹرولیم کے حوالے سے ریلیف پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے ، حکومت نے یہ پیکیج دے کر عوام پر کوئی احسان نہیں کیا، افسوس عوام کے اس اہم مسئلے پر جماعت اسلامی کے سوا کوئی سیاسی جماعت بات نہیں کررہی، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد اور دباؤ کے نتیجے میں حکومت کو یہ ریلیف پیکیج دینا پڑا۔انہوں نے کہا اگر حکومت کو یہ خدشہ ہے کہ سستا پٹرول امیر لوگوں کو بھی مل جائے گا تو اس کا حل یہ ہے کہ حکومت امیر طبقے کے لیے الگ نظام بنائے اور بڑی گاڑیوں کے لیے پٹرول کی قیمت دگنی کردی جائے ۔ حکومت کو پیکیجز کا اعلان کرنے کے بجائے اپنی پالیسیوں کو درست اور پٹرولیم لیوی کو یکسر ختم کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور بتایا جائے کہ باقی 73 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں ہورہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر