جرمنی یوکرین کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا، معاہدے طے

کیف(نیشنل ٹائمز)جرمنی اور یوکرین نے روسی ڈرون حملوں میں اضافے کے پیش نظر ڈیڑھ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کے  مطابق معاہدے میں جنگی ڈرونز، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے کیلئے معاونت شامل ہے ،معاہدے کے تحت یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بھی فراہم کی جائے گی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کیف کے دورے کے دوران روسی حملوں میں اضافے کا مشاہدہ کیا، جہاں فضائی حملوں کے سائرن بھی گونجتے رہے ۔ مرز نے کہا کہ یوکرین کی حمایت یورپی سلامتی کیلئے اہم ہے اور روس کو روکنے کی ضرورت ہے ،جرمن چانسلر نے روسی صدر پوٹن سے یوکرین پر حملے روکنے اور مذاکرات کی طرف آنے کی اپیل کی ہے ۔اتوار کے روز کیف کے دورے کے دوران مرز نے کہامسٹر پوٹن، یہ بے مقصد جنگ بند کریں۔ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے پہلے ہتھیار خاموش ہونا ضروری ہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے اکتوبر کے آخر تک سہ فریقی مذاکرات کا نیا دور کرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ زیلنسکی کے مطابق امریکی حکام یوکرین اور روس سے رابطے میں ہیں اور تکنیکی سطح پر تین ملکی اجلاس کی تجویز دی گئی ہے ۔ یوکرین نے متحدہ عرب امارات یا امریکا کی تجویز کردہ کسی بھی جگہ پر بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں: بلاول بھٹو
افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر