چینی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہوانگ یان ڈاؤ کے گرد گشت

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج اور چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے بدھ کے روز ملک کے ہوانگ یان ڈاؤ کے گرد جنگی تیاری اور قانون کے نفاذ کے گشت کئے۔
چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے بحری اور فضائی یونٹس نے ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی سمندر، فضائی حدود اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جنگی تیاری کے گشت کئے۔
تھیٹر کمانڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ستمبر کے اوائل سے متعلقہ علاقوں میں گشت کے لئے اپنی افواج کو منظم کیا ہے۔
بیان کے مطابق گشت کا مقصد متعلقہ سمندری علاقوں اور فضائی حدود پر کنٹرول مزید بہتر بنانا اور ہر قسم کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کی کارروائیوں کے خلاف ایک موثر جوابی اقدام کے طور پر کام کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا لازمی حصہ ہے اور اس کی فوج چین کی خودمختاری اور سلامتی کا بھرپور دفاع کرے گی اور جنوبی بحیرہ چین میں امن اور استحکام مضبوطی سے برقرار رکھے گی۔
چائنہ کوسٹ گارڈ نے بھی اس روز ہوانگ یان ڈاؤ کے علاقائی سمندر اور آس پاس کے علاقوں میں قانون کے نفاذ کے گشت کئے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ ستمبر کے اوائل سے قانون کے نفاذ کے لئے گشت بڑھا دیا گیا ہے، سی سی جی نے کہا کہ اس کی افواج نے گشت کے دوران قوانین اور ضوابط کے تحت حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کو ضابطے کا پابند بنایا ہے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ گشت کا مقصد متعلقہ پانیوں کا انتظام مزید مضبوط بنانا اور چین کی علاقائی خودمختاری، سمندری حقوق اور مفادات کا پورے عزم کے ساتھ دفاع کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر