سکیورٹی ضمانت نہ ملی تو مشرق وسطیٰ کا کو ئی انفراسٹر کچر محفوظ نہیں رہے گاـ:ایران

تہران،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سلامتی کی ضمانت نہ دی گئی تو مشرق وسطیٰ میں کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایران تیل فروخت نہیں کرسکتا تو خطے میں کوئی دوسرا ملک بھی تیل فروخت نہیں کرسکے گا،ایرانی عوام کو محاصرے اور دھمکیوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے ۔قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا اس بنیادی حقیقت کو نہ سمجھے تو وہ ایرانی قوم کی جانب سے بار بار سخت جواب ملنے کے چکر میں پھنسا رہے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کی آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی تجویز پر امریکا کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے ۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج، مزاحمت کے جنگجوؤں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آنے سے ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پالیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے واپس کرنے کی پیشکش سے متعلق خبر کی تردید کردی۔۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور مشرقِ وسطی میں بدامنی کے باعث عالمی معیشت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے ۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ مشرقِ وسطی دنیا کو صرف تیل اور گیس ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ یہاں سے ایسی اہم اشیا بھی دوسرے ممالک کو بھیجی جاتی ہیں جو خوراک کی پیداوار اور صنعتوں کے لیے ضروری ہیں۔ امریکا نے عراقی ایئرلائنز کو ایرانی زائرین کی عراق آمد و رفت کیلئے پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا۔ عراقی حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ اجازت کے تحت عراقی فضائی کمپنیاں ایران سے مقدس شہر نجف کیلئے زائرین کو لانے اور واپس لے جانے کی پروازیں جاری رکھ سکیں گی۔ایران کے 30 سے زائد سابق حکومتی عہدیداروں، جن میں سابق وزرا اور سابق نائب صدور بھی شامل ہیں، نے ایک کھلے خط کے ذریعے ایرانی حکومت سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے ۔خط پر دستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے این پی ٹی میں موجود رہنا اب ملکی مفاد میں نہیں رہا۔ایران میں امریکی ڈالر کی قیمت2لاکھ 50 ہزار تومان کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے ۔ایران میں زر مبادلہ کی شرح جاری کرنے والے ذرائع کے مطابق منگل کے روز ایک یورو کی قیمت دو لاکھ 84 ہزار تومان سے تجاوز کر گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ تین لاکھ 31 ہزار تومان سے زائد میں فروخت ہوا۔یمنی حوثیوں کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین صوبوں میں 38 فضائی اور میزائل حملے کیے ، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر