نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، مری میں آرٹس کانسل مسمار ، تھیم پارک بنانیکا فیصلہ

مری(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس میاں نواز شریف کی زیر صدارت مری میں منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ڈپٹی کمشنر مری، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری وائلڈ لائف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا، مال روڈ ہل  سائیڈ پر حالیہ آپریشن اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ،ذرائع کے مطابق مال روڈ آپریشن کے متاثرین کے لیے اضافی فنڈز کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے آئندہ چند روز میں فنڈز متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کئے جائیں گے ، جو بعدازاں میونسپل کارپوریشن اور ایل اے سی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کے بعد متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مال روڈ پر آرٹس کونسل کی عمارت مسمار کر کے اس کی جگہ پر تھیم پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آرٹس کونسل کی عمارت متبادل جگہ پر تعمیر کی جائے گی، اجلاس میں مری میں صحت اور پانی کی سکیموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی،ذرائع کے مطابق غیر قانونی کھوکھے فوری ہٹانے جبکہ قانونی کھوکھوں کو نئے سرے سے خوبصورت اور یکساں ڈیزائن میں تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر