ہراسانی قانون کا اطلاق ہرنامناسب رویے یا شکایت پر نہیں کیا جاسکتا : وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ کام کی جگہ ہراسانی سے تحفظ کے قانون کے تحت قابلِ کارروائی ہراسانی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر موجود ہونا ضروری ہے ، محض ناپسندیدہ، نامناسب یا نقصان دہ رویہ اس قانون کے تحت جنسی   ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے صدر مملکت کا ہراسانی کے معاملے میں دیا گیا حکم بحال کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید ارشد حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے عثمان شاہد اور عقیل عباس کی درخواستیں منظور کرلیں۔ تفصیلی تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ تحفظِ خواتین از ہراسانی قانون 2010 کا اطلاق ہر قسم کے نامناسب رویے یا شکایت پر نہیں کیا جا سکتا، ایسا رویہ جو ناپسندیدہ یا نقصان دہ ہو لیکن جنسی نوعیت کا حامل نہ ہو وفاقی محتسب کے سامنے مذکورہ قانون کے تحت قابلِ سماعت نہیں ہوگا، ایسے معاملات میں متعلقہ ادارہ محکمانہ قواعد کے تحت تادیبی کارروائی کر سکتا ہے ۔ وفاقی محتسب نے نادیہ سرور کی شکایت پر عثمان شاہد اور عقیل عباس کو ملازمت سے برطرفی کی سزا دی تھی۔ صدر نے سزا تبدیل کرکے سرزنش کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر کا حکم کالعدم اور محتسب کا فیصلہ بحال کیا تھا جس کے خلاف عثمان شاہد اور عقیل عباس نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ 



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر