حکومتی پرفارمنس ، گورننس دیکھ کر پریشان :حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی پرفارمنس اور گورننس کو دیکھتے ہیں تو پریشانی ہوتی ہے ، ملک میں ایک طبقہ اشرافیہ ہے جسے تمام تر سہولتیں میسر ہیں اور دوسرا طبقہ عوام کا ہے ، تنخواہ دار طبقے نے 700 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں،گیس اور بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ،فی لٹر پٹرول میں 136 روپے بھتہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ، دوسری طرف جاگیردار، وڈیرے ، خوانین نے ایک سال  میں 12 ارب روپے ادا کیے ہیں، طبقہ اشرافیہ کے لیے بجلی، پٹرول فری ہے اس کا اثر ان لوگوں پر نہیں پڑتا،یہ وہ طبقہ ہے جو حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں سمیت تمام پارٹیوں میں ملے گا،ایف بی آر   جس کا کام ٹیکس وصول کرنا ہے اس ادارے میں 1300 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

وہ الخدمت کے تحت ایکسپو سینٹر میں کراچی یوتھ سمٹ سے خطاب کررہے تھے ۔ان کاکہنا تھا کہ الخدمت کی کراچی یوتھ سمٹ نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام ہے ، ہمارا عزم ہے کہ نوجوان پڑھیں اور آگے بڑھیں، جنریشن زی کے اندر بہت پوٹینشل اور صلاحیتیں ہیں،الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت کراچی سے چترال، پنجاب ، بلوچستان میں بھی مفت آئی ٹی کورسز کے لیے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کروائے گئے ، خیبر پختونخوا کے وہ اضلاع جہاں بدترین حالات ہیں وہاں فری آئی ٹی کا پروگرام بھی چل رہا ہے ، گزشتہ 3 سال میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا انقلاب آیا ہے ہم اس پر بھی کام کررہے ہیں اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کورسز کروارہے ہیں، ٹیکنالوجی کے میدان میں تخریب کاری نہیں بلکہ تعمیر کاری سکھارہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کراچی یوتھ سمٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء کے ہمراہ کھڑے ہوکر قومی ترانہ بھی پڑھا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر