پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور کے علاقہ چمکنی میں 20 ستمبر کو افغان شہری کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے واقعے میں ملوث افغان خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے مقتول کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلوایا اور قتل کروا دیا، ملزمہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول 1999 میں اس کے والد کے قتل میں ملوث تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے قتل کروایا۔پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



