اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود ’’دشمن ریاست کی شقیں‘‘ برقرار رہنی چاہئیں، چینی مندوب

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے جنرل اسمبلی کو بتایا ہے کہ جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی کے پیش نظر اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود ’’دشمن ریاست کی شقوں‘‘ کو نہ تو تبدیل کیا جانا چاہیے اور نہ ہی حذف کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عمومی بحث میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لی نے کہا کہ جاپان نے 22 ستمبر کو مباحثے کے دوران دیئے گئے اپنے بیان میں اپنی ’’صرف دفاع پر مبنی پالیسی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ’’دشمن ریاست کی شقوں‘‘ کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
چینی مندوب نے کہا کہ چین جاپان کے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان نے اپنی عسکریت پسندانہ جرائم کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو مکمل طور پر قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
سن لی نے کہا کہ جنگ کے بعد جاپان کا نظام اپنی جارحیت کی تاریخ پر گہری خود احتسابی اور عسکریت پسندی سے واضح طور پر قطع تعلقی پر منحصر ہے۔ تاہم 80 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کی انتظامیہ نے خود احتسابی کے بجائے جاپان کے جنگی جرائم کو قابل فخر بنا کر پیش کرنے اور ان پر پردہ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ ہمسایہ ممالک سے لاحق خطرات کے بارے میں بیانیے گھڑ کر اپنی فوجی صلاحیتوں میں جاری توسیع کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔
سن لی نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں جاپان نے فوجی اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر عائد پابندیوں میں نرمی کی ہے، درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب کو آگے بڑھایا ہے۔جاپان نے جارحانہ فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے، حساس جوہری مواد کے بڑے ذخائر جمع کئے ہیں، اپنے امن پسند آئین میں ترمیم کی کوشش کی ہے، 3 غیر جوہری اصولوں سے دستبردار ہونے کی کوشش کی ہے اور حتیٰ کہ ’’جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھنے والی ریاست‘‘ بننے کے لئے بھی آواز اٹھائی ہے۔
سن لی نے کہا کہ ’’یہ تمام حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لئے ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔‘‘



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر