بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنما یوم شہداء پر بدھ کی صبح بیجنگ کے وسطی تیان آن من سکوائر میں آنجہانی قومی ہیروز کو پھول پیش کریں گے۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی رہنماؤں کے ہمراہ ہوں گے۔ تقریب چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
2014 میں چین کی اعلیٰ قانون ساز ادارے نے شہداء کا دن منانے سے متعلق فیصلہ منظور کیا تھا۔ یہ دن 30 ستمبر کو قومی دن سے ایک روز قبل منایا جاتا ہے اور ان افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے قومی آزادی اور خوشحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
پہلے یوم شہداء سے ہی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اس روز شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
اس سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77ویں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
اس سال 1934 سے 1936 تک جاری رہنے والے لانگ مارچ کی فتح کی 90ویں سالگرہ بھی ہے۔ اس عظیم فوجی مارچ کی یاد میں بیجنگ کے چینی عوامی انقلابی فوجی عجائب گھر میں ایک خصوصی موضوعاتی نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔
لانگ مارچ کے دوران سی پی سی کی قیادت میں ریڈ آرمی کے جوانوں نے طوفانی دریاؤں، برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دشوار گزار سبزہ زاروں کا سامنا کیا، جبکہ بعض فوجیوں نے 12,500 کلومیٹر تک کا سفر طے کیا۔
اس کٹھن سفر نے بالآخر چینی انقلاب کی فتح کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر شی یوم شہداء پر قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں گے



