چین کے وسطی پہاڑی علاقے سے گزرنے والی تیز رفتار ریلوے لائن ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہوبے میں یی چھانگ-شنگ شان تیز رفتار ریلوے لائن نے پیر کے روز سروس کا آغاز کر دیا جو اس پہاڑی خطے میں سیاحت، صنعتی ترقی اور دیہی بحالی کو فروغ دے گی۔
اس لائن کی آپریٹر کمپنی چائنہ ریلوے ووہان بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ دابا پہاڑوں سے گزرتی ہوئی 101 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن کی مقررہ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ چین کی 2 اہم تیز رفتار ریلوے لائنوں شنگھائی-چھونگ چھنگ-چھنگدو لائن اور ژینگ ژو-چھونگ چھنگ لائن کو آپس میں ملاتی ہے۔
ریلوے کے چیف ڈیزائنر شانگ زی جن نے بتایا کہ تعمیر کے دوران پیچیدہ ارضیاتی حالات کے باعث متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں گہرائی میں واقع سرنگیں، زیر زمین بلند تناؤ، گیس کی زیادہ مقدار اور کارسٹ چٹانی ساختیں شامل تھیں۔
شانگ نے بتایا کہ ڈیزائنرز اور تعمیراتی ماہرین نے ان مسائل سے نمٹنے کے لئے متعدد نئی ٹیکنالوجیز اور تعمیراتی تکنیکس استعمال کیں۔ ریلوے لائن کی مجموعی لمبائی میں پلوں اور سرنگوں کا حصہ 94 فیصد سے زیادہ ہے۔
چین کے قومی دن کی تعطیلات سے کچھ ہی عرصہ پہلے کھولی گئی اس ریلوے لائن سے ووہان، ژینگ ژو اور چھونگ چھنگ سمیت بڑے شہروں کے درمیان، نیز دریائے یانگسی کے ساتھ تھری گورجز خطے جیسے معروف سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی آمدورفت میں اضافے کی توقع ہے، جس سے وسطی خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو نئی تقویت ملے گی۔
چائنہ ریلوے ووہان بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ مسافر ٹرانسپورٹ کے نائب سربراہ ما رونگ نے کہا کہ یہ ریلوے لائن سفری وقت میں کمی اور خدمات میں بہتری لائے گی، جس سے ملحقہ علاقوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے مضبوط معاونت فراہم ہوگی۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ 2025 کے اختتام تک ملک میں فعال ریلوے لائنوں کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 65 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی، جن میں 50 ہزار کلومیٹر سے زائد تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔
قومی منصوبوں کے تحت چین کے تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی مجموعی لمبائی 2035 تک 70 ہزار کلومیٹر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر