چینی اکیڈمی آف سائنسز نے پانچ سالہ منصوبے میں سائنسی و تکنیکی پیش رفت کے لئے ترجیحات مقرر کر دیں

بیجنگ (شِنہوا) چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) نے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران اپنی ترقی کا منصوبہ جاری کر دیا ہے جس میں تین اہم شعبوں بنیادی تحقیق، اعلیٰ تزویراتی ٹیکنالوجیز اور پائیدار ترقی میں سائنسی و تکنیکی پیش رفت کے لئے ترجیحات مقرر کی گئی ہیں۔
منصوبے میں آنے والے برسوں کے لئے اکیڈمی کی سائنسی و تکنیکی سرگرمیوں کی رہنمائی کرنے والی تزویراتی ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے سائنسی تحقیق کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
منصوبے میں بنیادی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور سائنسی و تکنیکی تحقیق کے علاقائی نظام میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
دنیا کا اعلیٰ معیار کا تحقیقی ادارہ بننے کے مقصد کے تحت منصوبے میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی مربوط ترقی، قومی سائنس و ٹیکنالوجی تھنک ٹینک کا قیام، تحقیقی اداروں میں اصلاحات اور انتظامی جدت، سائنسی و تکنیکی کامیابیوں کو عملی شکل دینے اور ان کے استعمال جبکہ بین الاقوامی سائنسی و تکنیکی تبادلوں اور تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقی کے اہداف بیان کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر