جنیوا(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے 20 آزاد ماہرین نے امریکا کی جانب سے ہزاروں افراد کو مختلف ممالک میں ملک بدر کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین نے بیان میں کہا کہ ملک بدر کیے گئے افراد کو ایسے ممالک میں بھیجا جا رہا ہے ، جن سے ان کے کوئی تعلقات نہیں۔ اس اقدام سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مزید بڑھ سکتا ہے اور ان مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔



