فالج کے مریضوں کیلئے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹرز قائم کرینگے :مریم نواز

لاہور، مری (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے ہر ڈویژن میں فالج کے مریضوں کیلئے سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ  دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ صوبے میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز فعال ہوچکے ہیں جبکہ مزید 17 سینٹرز دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت اب تک فالج کے 336 مریضوں کی بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے جان بچائی جاچکی ہے ۔ فالج کے حملے کے بعد مریضوں کو بروقت سٹروک سینٹرز پہنچانے سے نہ صرف ان کی جان بچائی گئی بلکہ مستقل معذوری سے بھی محفوظ رکھا گیا۔ 40 پرائمری سٹروک سینٹرز میں فالج کے مریضوں کے علاج کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور عملہ تعینات ہے جبکہ 710 ٹی این کے انجکشن بھی دستیاب ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال راولپنڈی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ٹو ملتان اور ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نیورو اینجیوگرافی سوئٹ اسی سال قائم کئے جائیں گے ۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جامع سٹروک سینٹرز پہلے ہی فعال ہیں۔لاہور کے سروسز ہسپتال، میو ہسپتال، گنگارام ہسپتال، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال سمیت پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں بھی پرائمری سٹروک سینٹرز فعال کئے جاچکے ہیں، جہاں فالج کے علاج کیلئے ضروری انجکشن بھی دستیاب ہیں۔ دریں اثنا معلومات تک عالمگیر رسائی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفاف طرز حکمرانی، عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کیلئے ناگزیر ہے ، حکومتی امور میں شفافیت اور اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا اولین ترجیح ہے ،شفافیت، جوابدہی اور گڈ گورننس کیلئے معلومات تک آسان رسائی ضروری ہے ، حکومت پنجاب عوامی سہولت، شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے حلقے کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب حکومت پنجاب کی کارکردگی پر عوامی ریفرنڈم کے مترادف تھا، عوام نے بھاری اکثریت سے حکومتی اقدامات کی تائید اور تصدیق کی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز دورہ مری پر پہنچ گئیں ،پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں اور وہاں سے مری چلی گئیں، انہوں نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے آج منگل کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان مری ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی، قائد مسلم لیگ (ن)گزشتہ ایک ہفتے سے مری اور چھانگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
افغانستان کے قابلِ قبول اور دوستانہ حل کیلئے مذاکرات کے حامی ہیں: عطا اللہ تارڑ
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکا سے مذاکرات پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور مختصر ہوسکتے ہیں: عراقچی
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر