واشنگٹن (شِنہوا) چینی اور امریکی افواج نے بحرانوں سے نمٹنے کے لئے رابطے اور روک تھام کا نظام مضبوط بنانے کے حوالے سے جلد از جلد مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات جمعہ کو چینی صدر شی جن پھنگ کے امریکہ کے دورے کے اختتام کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی گئی۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک کی افواج چین میں امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش کے سلسلے میں تعاون جاری رکھیں گی۔
شی جن پھنگ نے بدھ سے جمعہ تک امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چینی اور امریکی افواج کا بحرانوں سے نمٹنے کے لئے رابطے اور روک تھام کا نظام مضبوط بنانے پر اتفاق



