ایرانی وزیر خارجہ کی آبنائے ہرمز 7دن میں دوبارہ کھولنے کی مشروط پیشکش

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکہ کو ایک ایسا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت ضروری شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو 7 دن کے اندر دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔
عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو ’’7 روزہ ٹھوس منصوبہ‘‘ پیش کیا ہے۔
عراقچی نے کہا کہ 7 دن کی مدت اسی وقت شروع ہوگی جب واشنگٹن اسے قبول کرے گا۔
عراقچی کے مطابق اس منصوبے کے تحت امریکہ کو کچھ اقدامات کرنا ہوں گے جن کے بارے میں ایران کا خیال ہے کہ انہیں مکمل کرنے میں 4 یا 5 دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے دن آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ ’’اور ساتویں دن باہمی طور پر طے شدہ معاملات پر حتمی معاہدے کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع ہوں گے۔‘‘
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو جو اقدامات کرنے چاہئیں وہ نئے نہیں ہیں بلکہ جون میں دستخط کی گئی مفاہہمت کی یادداشت میں پہلے ہی شامل ہیں۔
عراقچی نے کہا کہ ’’میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ اگر امریکی فریق معاہدے تک پہنچنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لئے سنجیدہ ہے تو اب سب کچھ تیار ہے۔‘‘
عراقچی نے کہا کہ’’اب انتخاب امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔ ایران جبر، دھمکیوں یا خوف زدہ کرنے والے حربوں کو قبول نہیں کرتا اور ایران دباؤ کے تحت اپنے خودمختار حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔‘‘
18 جون کو امریکہ اور ایران نے لبنان سمیت خطے میں تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ اس یادداشت کے تحت حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لئے دونوں ممالک کو 60 دن کے اندر مذاکرات کرنا تھے جو 17 اگست کو مکمل ہوگئے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کے سلسلے کے بعد ان مذاکرات کا مستقبل اب بھی غیر واضح ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم
نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر