فارم47کے سہارے کھڑی پیپلز پارٹی ،ن لیگ جلد بہہ جائینگی:حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسی پارٹیاں پرانی ہوچکیں، یہ صرف فارم 47 کے  سہارے پر کھڑی ہیں، جلد عوام کے آگے بہہ جائیں گی،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور فسطائیت سے باز آجائے ، پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک جاری ہے ، کنٹینر اور پابندیاں جماعت اسلامی کا راستہ نہیں روک سکتیں ، اسلام آباد مارچ کا آغاز وہیں سے ہوگا جہاں قافلے رکے ، ہم نے میدان نہیں چھوڑا، پوری طاقت اور استقامت سے موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت روڈ لاہورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ ، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ثمینہ سعید نے بھی شرکاء سے اظہار خیال کیا، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، ڈپٹی سیکرٹریز اظہر اقبال ، شیخ عثمان ، مشیر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے اور پٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے کہا کہ اپنے دیرینہ مطالبہ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے ، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو قافلے وفاقی دارالحکومت کی طرف روانہ ہوں گے ، کنٹینر لگانے سے عوامی سیلاب نہیں رکے گا ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے نفاذ اور آئی پی پیز کے ساتھ سیاسی جماعتیں بھی شریک ہیں ،ان کے مفادات مافیاز کے ساتھ وابستہ ہیں ، حکومت آئی پی پیز کو ایسی بجلی کے بھی پیسے ادا کرتی ہے جو بنتی ہی نہیں، حکمران پرتعیش گاڑیاں اور طیارے نہیں چھوڑتے اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، حکمران اپنی عیاشیاں اور آئی پی پیز کو ادائیگیاں بند کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے ہمارے جلسے کے راستے بند کرنے کی کوشش کی، ہمیں جلسہ کے انتظامات نہیں کرنے دئیے گئے ، کارکنوں نے حکومت کے سارے انتظامات ختم کرکے جلسہ کیا ،حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز آجائے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب جسے پاکستان میں سیاست کرنی ہے اسے عوام کی خدمت کی سیاست کرنی ہوگی، اب جو عوام کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا وہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا ایک ایک بیرون ملک دورہ عوام کو کروڑوں میں پڑتا ہے ، یہ جو لینڈ مافیا، پٹرول مافیا اور دیگر مافیا ہمارے سروں پر مسلط ہیں یہ نہیں بچیں گے ۔ 



  تازہ ترین   
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید
بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم
نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر