سیول(نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیار ہمیشہ برقرار رکھے گا ،شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے کہا کہ ملک کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے ۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی مزید توسیع روکنے اور مستقبل میں جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیا تھا۔دوسری جانب پیانگ یانگ نے ایک بیان میں 240 ملی میٹر کے جدید راکٹوں کا تجربہ کرنے کی بھی تصدیق کی، جن کی حد 115 کلومیٹر تک بتائی گئی ہے ۔



