لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی فضائیہ نے ہاک ٹی ٹو تربیتی طیارے کے حادثے کے بعد احتیاطی طور پر ہاک طیاروں کی تربیتی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔
طیارہ ویلز کے اینگلسی جزیرے میں آر اے ایف ویلی اڈے سے تربیتی پرواز پر تھا کہ پینکارنیسیوگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹ طیارے سے بحفاظت ایجیکٹ کرگئے ، تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ زمین پر کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ برطانوی فضائیہ نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ہاک طیاروں کی پروازیں معطل رہیں گی۔



